لاہور(شوبز ڈیسک)ویناملک کے خلع کے حوالے سے فلمی اداکاراﺅں نے نہایت دکھ کااظہارکیاہے۔اداکارہ ثنا کاکہناتھاکہ بلاشبہ شادی انسان کاذاتی معاملہ ہے اس میں دوسروں کی دخل اندازی مناسب نہیں لیکن جوجوڑیاں بنتی ہیں انہیں ٹوٹنانہیں چاہیے یہ بہت دکھ کی بات ہے۔ میراکاکہناتھا عورت اس مردسے دورہوتی ہے جواس کی عزت نہیں کرتا،ویناملک اچھی اداکار ہ ہیں ،خلع ان کاذاتی مسئلہ ہے تاہم میر ی ہمدردیاں ویناملک کے ساتھ ہیں۔ میرانے کہا کہ میں بھی اپنے فیصلے کاانتظارکررہی ہوں ،عتیق الرحمن نے عدالت میں میرے خلاف جھوٹامقدمہ دائرکررکھاہے۔ میں حلفیہ کہتی ہوں یہ میرے خلاف سازش ہے۔میراعتیق الرحمن سے نکاح نہیں ہوا میں پرامیدہوں کہ فیصلہ میرے حق میں آئیگا۔ مدیحہ شاہ کاکہناتھا میں نے جب سے خبرسنی ہے تومیرادل بہت اداس ہے گھرٹوٹنے نہیں بسنے چاہئیں،ویناملک اوراسد خٹک دونوں اچھے ہیںاگرمجھے پہلے معلوم ہوجاتاتومیں ان کاگھراجڑنے نہ دیتی۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

