تازہ تر ین
parliment

”رونا دھونا“ جلد ختم, لیگی وزراءکا جھوٹی سیاست بارے حیران کُن اعلان

لاہور، اسلام آباد(نمائندگان خبریں) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے قرآن پاک کانام لینے والا شخص بد بخت ہے،تحریک انصاف دروغ گوئی،بے شرمی اوربددیانتی کاشاہکارہے۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلسے میں عمران خان کے گر مستند کرپٹ لوگ جمع ہوتے ہیں ،رات کی تاریکی میں لائٹس کے بل پرجلسہ کرنےوالے دن میں جلسہ کیوں نہیں کرتے؟۔ عمران اور جہانگیر کی 3مئی سے تلاشی شروع ہوگی اور استعفی مانگنے والا جلد ہی سیاست سے بھاگ جائے گا۔انہوںنے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نقلی بھٹو،جعلی خان،بھگت رہا ہے پاکستان۔ ذلت اور رونا دھونا تحریک انصاف کا مقدر ہے جبکہ دوسروں کےلئے گڑھے کھودنےوالاعمران خان خوداپنے گڑھے میں گرنےوالاہے یہی نہیں عمران خان تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنارہاہے اور عمرانی ٹولہ چندروزہ اقتدار کے لیے باو¿لہ ہو رہا ہے۔سعید رفیق نے لگے ہاتھوں پیپلزپارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ 1970میں بھٹواور2013میں عمران خان نے تبدیلی کے نام پرلوگوں کوبےوقوف بنایاہے۔اگر10ارب کاثبوت نہ دیاتوجھوٹے کوقانون اورعوام کی عدالت میں گھسیٹیں گے جبکہ نوازشریف کاکارکن امیرمقام اکیلاعمران ٹولے سے حساب چکتاکرنے کےلئے کافی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے10 ارب اور وزیراعظم بننے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا، جھوٹ پکڑنے تک پیچھا کریں گے وزیراعظم مستعفی نہیں ہوں گے، ریاض پیرزادہ کی شکایات دور کرکے قافلے میں دوبارہ شامل کریں۔ وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، خان صاحب آپ دوسرے ممالک کےلئے سیکیورٹی رسک ہیں، آپ کو بین الاقوامی ایئرپورٹس پر روکا جاتا ہے ، آپ اپنے جھوٹ اور نفرت انگیزبیانات کی وجہ سے مقبول ہورہے ہیں ، خان صاحب میں اگر اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو ایک ارب روپے کی پیشکش کرنے والےبندے کا نام بتاتے، عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والا آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہا ہے ۔جمعہ کو پی ٹی آئی کے جلسے اورعمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے ، اللہ رسول اور قرآن کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں ، میٹرو اور پل بنانا آپ کی قسمت میں نہیں ہے ، جو شخص جھوٹ بولتا ہے اس کی خدا بھی مدد نہیں کرتا۔ مریم اورنگزیب خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہے ، آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں ۔ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی 10ارب روپے کی پیشکش والی بات پر ہنسی آرہی ہے ،عمران کی ذہنی سطح نئی پستیوں میں جا گری ہے ۔جمعرات کو خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی مایوسی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جبکہ ذہنی سطح نئی پستوں میں جا گری ہے ان کی 10ارب روپے کی پیشکش والی باتسن کر ہنسی آرہی ہے۔ رانا تنوےر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی طور پر بیمار ہیں دس ارب کا الزام ان کے بیمار سوچ کی مکمل عکاسی کرتا ہے ان کے جھوٹے الزامات اور آئے روز کی بہتان تراشی سے پی ٹی آئی کی دےگر قےادت اور کارکنوں میں ماےوسی بڑھ رہی ہے بغےر ثبوت کے الزام لگانا اور پھر ڈھٹائی کے ساتھ اس جھوٹ کو سچ کہنا ہے عمران خان کی پرانی عادت ہے کو ئی بےوقوف شخص ہی عمران خان جیسے آدمی کو دس ارب روپے کی آفر کرسکتا ہے چندہ اور زکواة اکٹھی کرنےوالے کو کو ئی بھی ذی شعور انسان اتنی بڑی پیش کش نہیں کرسکتا بے بنےاد ا لزامات لگانے والوں کو پہلے بھی ماےوسی ہو ئی تھی اور آئندہ بھی ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ طلال چودھری نے پنڈال میں لگی کرسیوں کی تعداد بھی بتادی، کہتے ہیں کل7 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،صرف700 خواتین کے بیٹھنے کاانتظام ہے، دونوں اطراف کرسیوںکی90 قطاریں لگائی گئی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ مبلغ الزام خان ثبوت دین یا آرٹیکل62,63کے لئے تیار رہیں،قانونی کارروائی کی جائے گی بھاگنے نہیں دیں گے،دوسروں پر کیچڑ اچھالنے اور الزامات لگانے سے مقبولیت میں اضافہ نہیں بلکہ ناکامیوں کا راستہ کھلتا ہے اور پریشانیاں بڑھتی ہیں ،بہتان تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے،غریب عوام کے فلاحی منصصوبوںکی مخالفت کرنے والے نیازی خان اور زرداری خان ہیں جن کا منشور ہی ملک میں انتشار پھیلاناہے، 2018ءکے عام انتخابات میں ترقی کی مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv