لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپر لیگ کے دو میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ نئی کرسیوں پر براجمان ہوکر میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز اور ہزاروں شائقین کرکٹ کی میزبانی اب قذافی سٹیڈیم کے لیے کوئی نئی بات نہیں رہی۔ اسی لیے اب تیاری کیلئے بھی زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا۔اس بار پی ایس ایل تھری کے لیے تو 2 ماہ سے زور و شور سے تیاریاں سے جاری تھیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سب سے سستے انکلوژر سرفراز نواز اور سب سے مہنگے انکلوژر عمران خان اور فضل محمود میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کرلیا گیا۔سٹیڈیم کے اطراف میں رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ ہر سو پھیلے سبزے نے سٹیڈیم کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں، حیران کن بات تو یہ ہے کہ مجموعی طور پراب تک صرف 20 فیصد ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکی ہیں۔اس سے قبل جنرل انکلوژر کے تماشائی سیڑیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھا کرتے تھے۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے جس کے لئے اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کمروں کی توسیع کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے بعد رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا اور اس سے قبل دو کوالیفائنگ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

