شارجہ(آئی این پی) پشاور زلمی کی جان سمجھے جانےوالے ڈیرن سیمی پشتو زبان کے بھی فین نکلے۔ پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج میں دل سے کھیلا اس لیے کہ میرا دل پشاور زلمی کیساتھ ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ زندگی اور موت بھی ایک ہے اور مرتے دم تک پشاور زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا۔اس سے قبل بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشتو زبان میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے ٹویٹس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان سیکھی اوربقول ان کے اب وہ اچھی خاصی پشتو سیکھ چکے ہیں، جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر بھی اکثر اوقات کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر جب ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے پشتو میں مبارک باد دی تو سیمی کی جانب سے بھی اس کا جواب پشتو میں آیا تھا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سیمی کو اپنے پیغام میں کہا کہ پورے پاکستان کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

