Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

دریائے جہلم خشک ،منگلا اور تربیلا ڈیم میں 10روز کا پانی رہ گیا

By adminمارچ 3, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (ملک مبارک سے) ملک میں سیاسی چپقلش اور افسر شاہی کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح کی دوڑ میں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ 1960 ء کے تحت پاکستانی حصے کا مغربی دریاو¿ں کا پانی بھی روک لیا۔پاکستان کے آبی وسائل میں غیریقینی حد تک کمی، دریائے چناب کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار دریائے جہلم بھی خشک ہوگیا جبکہ منگلا اور تربیلا ڈیمز میں صرف 10 روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ گزشتہ ایک عرصہ سے انڈس واٹر کمیشن آف پاکستان کے سابق سربراہان کے غیرسنجیدہ رویوں اور حال ہی میں کمیشن کی سربراہی میں تنازع کے باعث انڈس واٹر کمیشن آف پاکستان کی پیشہ وارانہ سرگرمیاں گزشتہ کئی مہینوں سے مکمل طور پر غیرفعال ہوچکی ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق کچھ دن قبل روز منگلا کے مقام پردریائے جہلم میں پانی آمد صرف 2000 کیوسک ریکارڈ کیگ ئی جبکہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 12900 کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 7100 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3لاکھ ایکڑ فٹ جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 5لاکھ ایکڑ فٹ باقی رہ گیا ہے۔وزارت آبی وسائل نے جہاں کمیشن کی ناقص کارکردگی پر چ±پ سادھ رکھی ہے وہیں بھارت نے آبی جارحیت کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے پاکستان کو آبی وسائل سے مھروم کرنے کیلئے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) حکام نے منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کے خشک ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ دوسری جانب دریائے چناب میں بھی پانی آمد کی صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی گئی ہے۔ آبی دخائر تربیلا اور منگلا میں گزشتہ سال فروری 2017ئ میں مجموعی طور پر پانی کا ذخیرہ 2.1 ملین ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ یعنی گزشتہ سال کی نسبت اس سال آبی ذخائر میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے زیرانتظام آبی ذخائر کی تعمیر اور پن بجلی کے انتظامی امور کے ادارے واٹر اینڈ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی ناقص کارکردگی کے باعث قدرتی وسائل سے حاصل شدہ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ سمندر کی نذر ہونے کی صورت میں قومی آمدن کو گزشتہ 41 سالوں کے دوران 41 کھرب 90 ارب روپے کا نقصان ا±ٹھانا پڑا۔ گزشتہ 41 سالہ دور میں سے 18 سالہ آمریت اور 23 سالہ جمہوری حکومتوں کے سربراہان نے جہاں دیگر عوامی مسائل پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی وہیںان ادوار کے دوران پن بجلی اور آبی ذخائر کے انتظامی امور کو جس طرح سے نظرانداز کیا گیا اس کے نتیجے میں آج پاکستان کے پاس آبی ذخائر کی قلیل مقدار موجود ہے جو ملکی ضروریات کیلئے نہ صرف ناکافی ہے بلکہ ماہرین کی جانب سے آئندہ سالوں میں ملک میں شدید ترین آبی قلت کے پیش گوئی کی جارہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق واپڈا نے وفاقی حکومت کے تعاون سے پنجاب میں آبی وسائل کے 5 منصوبے شروع کررکھے ہیں جبکہ خیرپختونخواہ میں 6 صوبہ بلوچستان میں 18 اور گلگت بلتستان میں آبی وسائل کا ایسےمنصوبہ زیر تعمیر ہے جن میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت صرف 201 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) ہے۔ دوسری جانب وزارت آبی وسائل نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 کے قریب آبی وسائل کے ایسے منصوبے ہیں جو تعمیر کیلئے بالکل تیار ہیں۔ یاد رہے کہ فزیبلٹی سٹڈی کے نام پر واپڈا اربوں روپے خرچ کرچکا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ واپڈا نے 18 کے قریب ایسے منصوبے کاغذوں میں کھڑے کردئیے ہیں جو کہ ابھی تک وفاقی کابینہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے منظور نہیں کئے گئے۔ واپڈ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واپڈا کے زیرانتظام 18 کے قریب منصوبے ایسے ہیں جو گزشتہ ایک عرصے سے اپنی صلاحیت اور طے شدہ اہداف سے کم بجلی پیدا کررہے ہیں تاہم ان کی بہتری کیلئے کوئی انتظامی اور تکنیکی کوششیں نہیں کی گئیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.