حضرو( رپورٹ عبدالوہاب ) علی خان ولد جمال خان تربیلہ موڑ محلہ طار ق آباد کے رہائشی نے روزنامہ ” خبریں “ کو اپنی بہن (ب ر)کے اوپر ہونے والے ظلم کی روادات سناتے ہوئے کہا کہ میری بہن (ب ر) شادی عرصہ 2سال قبل ہمارے گاﺅں کے رہائشی جلےل ولد عجب خان ساکن ڈھوک رحموں نئی آبادی مےں طے پائی ، شادی کے بعد سسر عجب خان اور ساس بےٹے جلےل کے ساتھ ملکر ہماری بہن پر آئے روز تشدد کرتے رہے ، آخر اس لڑائی جھگڑا مےں ہی ہماری بہن کے ہاں بچی کی پےدائش ہوئی اور مورخہ 26-02-2018کو بوقت تقریباََ 8بجے شب ہماری بہن کو انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب ہماری بہن ( ب ر) اپنا ہوش حواس کھو بیٹھی تو سسر ،ساس اور خاوند نے مل کر ہماری بہن کو زہریلی چوہے مار گولیاں کھلادیں جب ہماری بہن شدید بد حواسی کی حالت میں ہوئی تو ہماری بہن کے دیور شریف اللہ نے ہمیں بتایا کہ آپ کی بہن کے اوپر جنات کا اثر ہے جلدی آﺅ جنات اس کے ساتھ انتہائی ظلم کر رہے ہیں کیونکہ آپ کی بہن کو وہ جان سے مار بھی سکتے ہیں جیسے ہی ہم میں اور بھائی جب موقع پر پہنچے تو فوری طور پر گاڑی منگوا کر قریب ہی دریا شریف کے زیارت لے گئے اور دم کروا کر واپس ان کے سسر کے گھر لے گئے اور دوسرے دن جب ہم ان کو دوسری جگہ دم کرنے کیلئے جانے لگے تو پتہ چلا کہ ان کو خون آرہا ہے جس پر ہم ان کو قریبی ہسپتال ٹی ایچ کیو حضرو لائے تو ڈاکٹروں کو بھی ان کے سسرال والوں نے یہی کہا کہ ان کو جنات کا اثر ہے جس پر انہوںنے طبی امداد دی جس کے بعد ہم ان کو گھر لے گئے بعد ازاں جب ان کو خون آیااور الٹی کی تو ہسپتال لانے پر ٹی ایچ کیو حضرو کے ڈاکٹرز نے ہولی فیملی راولپنڈی ریفر کر دیا جہاں پر چیک ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ میری بہن کو تشدد کر کے زہر دیا گیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے کہنے پر سٹی چوکی حضرو نے ہمیں چوکی پر بلایا اور پوچھ گچھ کے بعد میری بہن کے خاوند جلیل کو گرفتار کیا ہے لیکن ابھی تک جلیل کے والد عجب خان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی پی او اٹک عبادت نثار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور ہماری بہن کے ساتھ ہونیوالے اس ظلم میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ حضرو سٹی پولیس چوکی نے روزنامہ ”خبریں “ کو علی خان کی بہن پر ہونیوالے ظلم کے حوالے سے ملزمان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی درج ہو گئی ہے لیکن جب تک میڈیکل رپورٹ لاہور سے نہیں آئے گی تب تک ہم ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکتے میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی مزید کاروائی کی جائے گی ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

