Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پی ایف ایف بحال، منتخب باڈی نے چارج سنبھال لیا

By adminمارچ 3, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 لاہور(ویب ڈیسک))3 سال کے طویل عرصے کے بعد فٹبال کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں جب کہ سید فیصل صالح حیات کی منتخب باڈی نے پی ایف ایف کا چارج سنبھال لیا ۔ایڈمنسٹریٹر جسٹس (ر) اسد منیر نے پی ایف ایف کا چارج فیصل صالح حیات کی منتخب باڈی کے حوالے کر ہی دیا، سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار لودھی اور نائب صدر فیڈریشن سردار نوید حیدر خان نے گزشتہ سہہ پہر فیفا ہاؤس لاہور میں جسٹس (ر) اسدمنیر سے ملاقات کی، طویل نشست کے بعد ایڈمسنٹریٹر نے چارج فیفا کی منظور شدہ باڈی کے حوالے کر دیا۔اس سے قبل فیصل صالح حیات کی طرف سے ذمہ داری تفویض کیے جانے پر پی ایف ایف کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ گزشتہ 2 روز تک فیفا ہاؤس جاتے رہے تاہم بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ پی ایف ایف کا چارج نہ سنبھال سکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ایف ایف کے 30 جون 2015 کو چھانگلہ میں ہونے والے الیکشن میں فیصل صالح کے انتخاب کو درست قرار دیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کسی بھی قسم کی مداخلت سے روک دیا گیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ فیڈریشن کا کنٹرول مذکورہ الیکشن میں منتخب ہونے والی آئینی باڈی کے سپرد کیا جائے، اس سے قبل حکومتی فریق بننے کی وجہ سے فیفا حرکت میں آگئی تھی اور انھوں نے فیصل صالح حیات کی سربراہی پر قائم پی ایف ایف کی ہی حمایت کرتے ہوئے سیاسی مداخلت پر اکتوبر2017 میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔فیصل صالح حیات کی منتخب باڈی کی طرف سے چارج سنبھالنے کے بعد فیفا کی طرف سے پاکستان پر عائد پابندی بھی اٹھائے جانے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ ادھر صدر پی ایف ایف مخدوم فیصل صالح حیات اور سیکریٹری کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے۔ صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کی بحالی میں جدوجہد پر فٹبال لورز اور میڈیا کے مشکور ہیں۔ادھر فیفا ہاؤس کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں سیکریٹری پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 برس سے فٹبال کی ملکی اور انٹرنیشنل سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد کھیل کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس کا اژالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی پی ایف ایف کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے سمیت متعدد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔دریں اثنا فیصل صالح حیات کی طرف سے چارج سنبھالنے کی اطلاع کے بعد فٹبال حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، انھوں نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فیصل صالح حیات کے آنے سے نہ صرف پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں بحال ہوں گی بلکہ مستقبل میں یہ کھیل ایک بار پھر دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.