دبئی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ملتان سلطانز کے مینٹور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز سے بڑھ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننا بڑی بات ہے۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ٹیم ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں اب تک پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں ملتان کی ٹیم شعیب ملک کی کپتانی میں 3 میچز میں سے 2 میں کامیاب رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملتان سلطانز کے مینٹور وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنے شارجہ میں موجود ہیں۔ شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہوتی ہے، اسی لیے اپنی نئی فیملی کو سپورٹ کرنے ا?ئی ہوں اور نئی ٹیم، نئے کوچ سب ہی لیگ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے لیے وہ پرجوش ہیں جب کہ لیگ کے میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے اور یہ سب پاکستان کرکٹ کے لیے اہم ہے۔شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ کو ملک میں واپس دیکھنا چاہتے ہیں اور پی ایس ایل کو بھی اپنے وطن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے امید کا اظہار کیا کہ دو سالوں میں ٹورنامنٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ملتان سلطانز سے بڑھ کر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننا بڑی بات
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

