لاہور(ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے فیصل سبحان کو دیومالائی کردار قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ عمران خان 27 ارب تو کیا 27 دھیلے بھی ثابت کر دیں، قصوروار ہوا سیاست چھوڑ دوں گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نیازی صاحب ہر روز ایک نیا الزام لگاتے ہیں جن کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں اور قوم کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی ہمارا قومی فریضہ ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے مجھ پر لاہور میٹرو منصوبے پر 70 ارب روپے خرچ لی لاگت، 27 ارب روپے رشوت لینے اور پاناما کیس سے ہٹنے کیلئے انھیں 10 ارب روپے رشوت دینے کا الزام بھی لگایا تھا، اب ملتان میٹرو کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ میں نے تنگ آ کر انھیں ہرجانے کا نوٹس دیا لیکن وہ آج تک عدالت سے تاریخیں لے رہے ہیں، عدالت میں جو بھی پیشیاں ہوئیں اس میں نہ تو خان صاحب آئے، نہ ہی ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ماضی میں الزام لگایا کہ جاوید صادق نامی شخص میرا فرنٹ مین ہے، تاہم وہ میرے جاننے والے ہیں لیکن کوئی کمیشن نہیں لی۔ اب عمران نیازی نے دو دن پہلے فیصل سبحان نامی دیومالائی کردار کا ذکر کیا، الزام لگانے پر میں نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ وہ فل بنچ بنا کر چند دنوں میں فیصلہ کر دیں۔ میں قصوروار ہوں تو ہمیشہ کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا، عمران خان جھوٹ ثابت ہونے پر کسی درگاہ میں بیٹھ جائیں۔ شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو چینلج کیا کہ اگر ان پر 27 ارب تو کیا 27 دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائیں تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

