شارجہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نمایاں بلے باز کیون پیٹرسن نے ایک بار پھر پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میری اپنی ٹیم کے ساتھ دلی وابستگی ہے اور یہ ٹیم ایک فیملی کا روپ دھار چکی ہے، خواہش ہے کہ یہ ٹیم ایک بار پھر ٹرافی اٹھائے تاہم پاکستان سپرلیگ کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہترین ٹیم بنانے کا سہرا کوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد کے سر جاتا ہے، پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے پاس سرفرازاحمد جیسا باصلاحیت کپتان موجود ہے جس میں کرکٹ کی بہت زیادہ سمجھ بوجھ ہے اور تمام کھلاڑی انہیں پسند کرتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز احمد کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کر دے۔ یہ دانشمندانہ فیصلہ ہو گا کہ سرفراز احمد پر سے دباو¿ ختم کرتے ہوئے ان سے کہا جائے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔واضح رہے کہ کیون پیٹرسن پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ برس پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا لیکن کیون پیٹرسن فائنل کھیلنے لاہور نہیں گئے تھے اور اس بار بھی وہ پاکستان نہ جانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

