تازہ تر ین

مصباح کے ریٹائر ہونے پرانکی خدمات کی کمی محسوس ہوگی

سڈنی (آن لائن)سابق آسٹریلین بلے باز اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مصباح کے ریٹائر ہونے کے بعد ان کی خدمات کی کمی محسوس ہو گی۔پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کی زیر قیادت کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا کہ انہوں نے آج تک مصباح الحق جیسا پرسکون اور تحمل مزاج کپتان نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی کرکٹ کے ساتھ گزاری، میں نے کئی کپتان دیکھے لیکن جب میں نے اسلام ا آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کی تو میں نے اندازہ لگایا کہ میں نے آج تک مصباح الحق جیسا تحمل مزاج کپتان نہیں دیکھا۔اس موقع پر انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارا کوئٹہ کے خلاف میچ دیکھا ہو گا جس میں شاید آپگھبرا جاتے لیکن ہم نے آخری دو اوورز میں نو رنز کا دفاع کیا۔ یہ خوش قسمتی نہیں بلکہ اس بات کی نشانی تھی کہ مصباح کو اپنے باو¿لرز پر کس حد تک اعتماد اور یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ مصباح جانتے ہیں باو¿لرز کا کس طرح استعمال کرنا ہے اور پاکستان سپر لیگ میں کئی مواقعوں پر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ باو¿لرز کیلئے بہترین کپتان ہیں۔سابق آسٹریلین آل راو¿نڈر نے کہا کہ پاکستان کو یقیناً مصباح کی کمی محسوس ہو گی لیکن اصل چیز ان کی میدان میں قیادت ہے جس کی پاکستان کو شدت سے کمی محسوس ہو



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv