تازہ تر ین

نیسٹیس جیسے لوگ معاشرے کےلئے تباہی،آئی ٹی ایف تحقیقات کرے

نیویارک (نیوزایجنسیاں)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سابق عالمی نمبر ون للی نیسٹیس کی جانب سے اپنے ہونے والے بچے کے بارے میں نسل پرستانہ بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔رومانیہ کے سابق ٹینس پلیئر 70 سالہ للی نیسٹیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کیا سرینا کا بچہ ’چاکلیٹ ود ملک‘ ہوگا؟ سرینا نے کہا کہ میرے لیے یہ سخت مایوس کن ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں للی نیسٹیس جیسے لوگ ایسے نسل پرستانہ تبصرے کریں۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے للی نیسٹیس کے بیان پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس پر سرینا نے آئی ٹی ایف کا شکریہ ادا کیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv