لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کیلئے سرفراز احمد کی زیر قیادت 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور کامران اکمل کو ڈراپ کر کے عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کیلئے نام منظوری کے لئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیے تھے جنہوں نے منظوری دے دی ہے جس کے تحت سابق کپتان اظہر علی اور عمر اکمل کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔مستقل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ باو¿لر سہیل خان کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کردیا گیا جبکہ پاکستان کپ میں بہترین آل راو¿نڈر کارکردگی بھی عامر یامین کی ٹیم میں سلیکشن کی راہ ہموار نہ کر سکی۔سلیکشن کمیٹی نے اختتامی اوورز میں ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے منتخب باو¿لنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز اور موجودہ فارم کو مدنظر رکھ کر ایونٹ کیلئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا اتنخاب کیا گیا ہے۔انگلش کنڈیشنز میں اظہر علی کے اچھے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عمر اکمل کو فٹنس میں بہتری پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان اور فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے اور یہ دونوں کھلاڑی اسپن اور فاسٹ باو¿لنگ آل راو¿نڈر کی حیثیت سے ٹیم کیلئے نمایاں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں ہندوستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ موجود ہے۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ چار جون کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی جس کے بعد دوسرا میچ سات جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ آخری راو¿نڈ میچ سری لنکا سے 12جون کو ہو گا۔چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم، وہاب ریاض، حسن علی اور جنید خان۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

