لاہور (نیوز ایجنسیاں) صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہمیشہ ملک میں ابہام پھیلانے اور معاملات کو الجھانے کی طرف گامزن رہتا ہے اور اس طرح کے لوگ روازنہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک قوم کو گمراہ کرتے ہیں، قوم جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ہلتی ہیں، معلوم کیا جانا چاہئے کہ یہ لوگ کس کے اشارے پر ٹی وی پر آتے ہیں اور قوم کو بے وقوف بناتے ہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ایک اینکر پرسن کسی کے اشارے پر قصور واقعے کا رخ موڑنے کی کوشش کررہے ہیں، زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو ایک بین الاقوامی گروہ کا کارندہ قرار دیا گیا اور ملزم عمران کے 37 اکاو¿نٹس کے بارے میں کہا گیا، اینکر پرسن نے جو دعویٰ کیا ان کی خبر کا ذریعہ پوچھا جانا چاہئے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور اینکر نے پہلے دن سپریم کورٹ میں جو ریکارڈ پیش کیا اس حوالے سے معلوم کریں کہ انہوں نے کہاں سے حاصل کیا۔ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف عدلیہ پر نہیں بلکہ ایک فیصلے پرتنقیدکررہے ہیں‘عدلیہ کے فیصلے تاریخ کاحصہ ہیں اور نوازشریف کوفیصلے پرتنقیدکرنے کاحق حاصل ہے‘ متحدہ اپوزیشن کے دھرنے کو قوم نے مسترد کردیاایک روبوٹ کو کراچی سے لا کر مال روڈ لاہور پر کھڑا کردیا اور یہ روبوٹ اتنا ہی چلتا ہے ، جتنی اس کو جاپی دی جاتی ہے‘قوم کو ان کٹھ پتلیوں کو مسترد کرنا چاہیے جو کسی کے اشارے پر قوم کو بے وقوف بناتی ہیں‘ قصور واقعے میں اینکر پرسن شاہد مسعود ایک مہرہ ہے جس کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی، قصور کیس میں شاہد مسعود ایک مہرہ ہے، مہرے کے پیچھے کھڑی قوتیں اس ملک میں افراتفری پھیلانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے میں ملوث ہیں ان کا پتہ چلانا چاہیے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قوم کردار کشی کرنے والوں کو جانتی ہے کہ ان کی ڈوریاں کہاں سے ملتی ہیں۔ پوری قوم قصور واقعے کے غم میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن ایک اینکر شاہد مسعود کے ذریعے اس کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے قصور واقعے میں ملوث ملزم کے 37 بینک اکاونٹس کا دعوی کیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اس کیس میں شاہد مسعود سے ان کے ذرائع پوچھیں اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں ملزم عمران کابین الاقوامی گروہ سے کو ئی تعلق نہیں اور زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی میں حتمی حقائق سامنے آ ٓئیں گے پوری قوم کردار کشی کرنے والوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے متحدہ اپوزےشن کی کی کٹھ پتلیوں کو مسترد کرنا چاہیے جو کسی کے اشارے پر قوم کو بے وقوف بناتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ےک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والوں نے پھر پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی پاکستان جنگ کی وجہ سے نہیں ووٹ کی پرچی سے ملا میاں نواز شریف عدلیہ پر نہیں بلکہ فیصلے پر تنقید کررہے ہیں عدلیہ کے فیصلے تاریخ کا حصہ ہیں عدلیہ نے ڈکٹیٹروں کے حق میں فیصلے نہیں دےئے اور ان کے جانے کے بعد اپنے فیصلے کو غلط قرار دیا مشرف کے کیس میں عدلیہ نے فیصلہ کیاایسے نہیں دیا ؟بھٹو کے کیس میں عدلیہ نے فیصلہ صحیح قرار دیا بعد میں فیصلہ غلط کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج دم توڑنے لگے ہیں اب سینیٹ کا الیکشن وقت پر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کی طر ح پولےس کے گن نہیں گاتے کے پی کے مےں عاصمہ بیٹی کے ذمہ دار نہیں پکڑے گئے مشعال کا اصل ملزم پی ٹی آئی کا عہدیدار تھا جو نہیں پکڑا گیا کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے عہدیدار نے میڈیکل کی طالبہ کا قتل کیا سندھ پولیس انتظار، مقصود کے قتلوں کا حساب دیں پولیس سول سوسائٹی سب ہمارے ہیں پولیس کی جہاں کارکردگی ہے وہیں خامیاں بھی موجود ہیں جب بھی کوئی واقعہ ہوا پنجاب پولیس نے بروقت نوٹس لیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

