Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارت کے نخرے، ایشین کرکٹ دنگل کیلیے نئے اکھاڑے کی تلاش

By adminدسمبر 17, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
BCCI
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی نخرے بڑھنے پر ایشین کرکٹ دنگل کیلیے اکھاڑے کی تلاش شروع کر دی گئی جب کہ پاکستان کی شمولیت پر تشویش میں مبتلا بی سی سی آئی انعقاد سے دستبردار ہونے کو تیار ہے۔پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کرکٹ تعلقات بھی تعطل کا شکار ہیں،دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز2012/13میں ہوئی تھی جب گرین شرٹس نے محدود اوورز کے میچز کیلیے پڑوسی ملک کا دورہ کیا،اس کے بعد پاکستان ٹیم نے سخت سیکیورٹی انتظامات میں ورلڈکپ2011کے میچز بھارت میں کھیلے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016میں شرکت کیلیے بھی گرین شرٹس پڑوسی ملک گئے،اس دوران انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد ایک میچ کا وینیو بھی تبدیل کرنا پڑا۔آئی سی سی ایونٹس کے سوا بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ کوئی میچ کھیلنے کو تیار نہیں، اس کی وجہ بی سی سی آئی حکام یہی بتاتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دیتی، بھارتی بورڈ نے 2014 میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے8سال میں6 باہمی سیریز کھیلنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے ایک بھی ممکن نہیں ہوسکی جب کہ پی سی بی نے اپنے نقصان کے ازالہ کیلیے آئی سی سی تنازعات کمیٹی سے رجوع کر رکھا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے کرکٹ اسٹرکچر میں ٹیسٹ اور ون ڈے لیگز کے مقابلے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہیں،البتہ فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہونے تک سب کا ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا لازمی قرار نہیں دیا گیا، مثال کے طور پر ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر ٹیم کو کم ازکم 6مختلف ٹیموں سے میچز شیڈول کرنا ہیں،اس پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی سی سی آئی نے 2019سے 2023تک مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان کے ساتھ ایک میچ بھی نہیں رکھا، اس دوران بھارت کوآئندہ سال 15سے 30ستمبر تک ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے،بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی2021اور ورلڈکپ 2023بھی پڑوسی ملک میں ہی ہونگے۔موجودہ صورتحال آئندہ بھی برقرار رہی تو پاکستان ٹیم کی ان میگا ایونٹس میں شرکت پر سوالیہ نشان ہوگا، فی الحال مستقبل قریب میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کیلیے دردسر ہے،پاکستانی ٹیم کے بغیر اس ایونٹ کا مزا کرکرا ہوگا، اگر گرین شرٹس شرکت کرتے ہیں تو مغرور بھارتی بورڈ کی انا کو دھچکا لگے گا،اس صورت میں تیسرے آپشن کا فیصلہ ہی مناسب ہوگایاد رہے کہ پاکستان کی وجہ سے انڈر19ایشیا کپ بھارت سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور منتقل کردیا گیا تھا، بھارتی میڈیاکے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیائی ایونٹ کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، باضابطہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل کے پیر کو دبئی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کردیا جائے گا، اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی میٹنگ کی صدارت کیلیے آج رات دبئی روانہ ہوجائیں گے، بھارتی بورڈ کی نمائندگی قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر راہول جوہری کرینگے جب کہ ذرائع کے مطابق 5ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی بنگلادیش یا سری لنکا میں سے کسی ایک کو سونپنے کاامکان ہے، دوسری صورت میں انڈر19 ایشیا کپ کی طرح ملائیشیا میں بھی مقابلے کرائے جاسکتے ہیں۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.