لاہور: اداکارہ وماڈل عظمیٰ حسن نے کہا کہ فلم ”ارتھ ٹو“ کو نئے انداز سے پیش کرنے میں جس طرح سے ہماری ٹیم نے محنت کی ہے اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی تاہم اب اس پروجیکٹ کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ ’ عظمیٰ حسن نے کہا کہ ویسے تو ہمارے ہاں آئٹم سانگز پر مبنی فلموں کو دیکھنے کا رواج زیادہ ہورہا ہے یا باڈی بلڈرہیروز کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں لیکن اب حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ معمول کی کمرشل فلموں کے ساتھ سنجیدہ موضوعات کی فلمیں بنانا بھی وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے تویہی اعزاز کی بات ہے کہ مجھے شان نے اس پروجیکٹ کیلیے منتخب کیا۔ اب اس پروجیکٹ کی ریلیز کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ مجھے امید ہے کہ جب فلم ”ارتھ ٹو“سینما گھروں کی زینت بنے گی تو شائقین اس کو دیکھ کرضرور خوش ہوں گے کہ اب ہمارے ملک میں بھی انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بننے لگی ہیں۔عظمیٰ حسن نے مزید کہا کہ ہم اگرہالی ووڈ کی بات کریں تو وہاں پر بننے والی فلمیں حقائق پرمبنی ہوتی ہیں اورجس تکنیک کیساتھ وہ اپنے مسائل اجاگرکرتے ہیں۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے، مگراس کیلیے سخت محنت کرنے کی ضرورت رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم موج مستی تواکثرکرتے رہتے ہیں لیکن میں لاہوریوں اورملک بھر میں بسنے والے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ اہم اورسنجیدہ موضوع پربننے والی فلموں کوسینما گھروں میں دیکھنے کیلیے ضرور جائیں۔ایک سوال کے جواب میں عظمیٰ حسن نے کہا کہ مجھے جب فلم ”ارتھ ٹو“میں کام کرنے کی آفرہوئی تومجھے میرا کرداربہت چیلنجنگ لگا اوراسی لیے میں نے اس میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خاص طور پربالی ووڈ کے ورسٹائل فنکاروں کی فلم کونئے انداز سے پیش کرنے میں جس طرح سے ہماری ٹیم نے محنت کی ہے ،اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

