عجمان (نیوزایجنسیاں) کرکٹ دنیا کا مہنگا ترین کھیل بنتا جا رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں سال بھارتی کپتان ویرات کوہلی دنیا کے سب سے قیمتی کھلاڑیوں کی فہرست میںساتویں نمبر پر آئے۔کرکٹ کے کھیل میں کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی پر مہنگے انعامات اور بڑی رقوم سے نوازا جاتا ہے لیکن شارجہ میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ نے اس معاملے میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ٹی 10 لیگ کی انتظامیہ اپنی لیگ کو کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر اکسانے کیلئے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی 10 لیگ 10 اوورز پر مشتمل ہو گی اور یہی وجہ ہے کہ اس میں سنچری بنانا ایک مشکل کام ہو گا مگر جو بھی بلے باز یہ کارنامہ سرانجام دے گا اسے دبئی میں 5 سے 6 لاکھ درہم (تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کا سٹوڈیو اپارٹمنٹ دیا جائے گا۔اس لیگ میں نصف سنچری بنانا قدرے آسان ہو گا تاہم ان بلے بازوں کیلئے بھی بیش قیمتی انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کو رولیکس کی گھڑی دی جائے گی جس کی مالیت 15 سے 20 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

