لاہور( ویب ڈیسک) تصور کریں کہ ایک سکوبا ڈائیور سمندر کی پرسکون گہرائی میں غوطہ لگا رہا ہو اور اچانک نیلے پانیوں میں سے ایک عظیم الجثہ جاندار نمودار ہو۔ ایسا ہی کچھ تجربہ ایک سکوبا ڈائیور میگوئیل پریرا کو کچھ عرصے پہلے ہوا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب پر بھی شیئر کی۔ پرتگال کے سانتا ماریا آئی لینڈ کے ساحلوں میں غوطہ خوری کے دوران انہوں نے اوشین سن فش کو دیکھا۔ یہ دنیا کی چند بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے جس کا وزن 2268 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ یہ اتنی بڑی ہوتی ہے کہ انسان کو ویسے ہی نگل سکتی ہے جبکہ اس کی لمبائی عام طور پر 9 فٹ تک ہوتی ہے مگر خوش قسمتی سے یہ کافی پرامن قسم کی مچھلی ہے جو کہ انسانوں کو کھانا بالکل پسند نہیں کرتی۔ اپنے حجم اور انداز سے خطرناک نظر آنے والی یہ مچھلی انسانی قربت پر کوئی خاص برا نہیں مناتی بلکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو بننے کے عمل سے کافی لطف اندوز ہو رہی ہے۔ اس مچھلی کی ساخت کافی غیر معمولی ہے اور فوٹو گرافر کے مطابق میں نے اسے لگ بھگ سمندری سطح کے قریب دیکھا اور لگتا تھا کہ اسے ہماری موجودگی کی کوئی پرواہ نہیں اور پندرہ منٹ تک وہ ہمارے پیچھے رہی ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

