ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔تین روز قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر لاکھوں لوگوں نے سوشل میڈیا پرکنگ خان کو مبارک باد دی، جہاں شاہ رخ خان کوان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری تھا وہیں ان کی اہلیہ گوری خان کو نامناسب لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کنگ خان نے اپنی سالگرہ اپنے بنگلے’’منت‘‘کے بجائے علی باغ والے فارم ہاؤس میں منائی اس موقع پران کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات موجود تھیں جن میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، فرح خان وغیرہ شامل تھیں۔ سالگرہ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جنہیں لوگوں نے خوب سراہا تاہم بالی ووڈ کنگ کی 47 سالہ اہلیہ گوری خان کی ایک تصویر جس میں وہ نامناسب لباس پہنے نظرآرہی ہیں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کچھ صارفین نے گوری خان کی عمر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گوری آنٹی کا لباس انہیں بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ جب کہ کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ گوری خان پریہ لباس بالکل بھی نہیں جچ رہا‘‘۔کچھ صارفین نے لکھا ’’کبھی کبھی یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کے ارد گرد کیسے لوگ موجود ہیں اور یہ چیز شاہ رخ خان کی فلموں کے فلاپ ہونے کے دکھ سے بھی زیادہ غم زدہ کردیتی ہے‘‘۔ایک صارف نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ ’’گوری آپ نے یہ کیاپہنا ہے کیا شاہ رخ آپ کو یہ پہننے کی اجازت دیتے ہیں‘‘؟ایک اور صارف نے کہا’’کاش میں نے یہ تصویر نہ دیکھی ہوتی‘‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

