ممبئی: (ویب دیسک) شردھا کپور کی نئی فلم ’ ساہو‘ کی کہانی خفیہ رکھنے کے لئے شوٹنگ کے دوران موبائل فون پر پابندی لگادی گئی ہے۔بالی ووڈ میں ’عاشقی 2‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ہدایت کاروں کی اولین پسند بن گئی ہیں، اس وقت بھی ایکشن سے بھر پور فلم ’ساہو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جوکہ بھارت میں مختلف جگہوں پر فلمائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’’ساہو‘‘ کی پروڈکشن ٹیم نے شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکی عملے اور اداکاروں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاہم شردھا کپور اور پرابھاس کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ساہو کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ وقت سے پہلے ہی فلم کی کہانی یا شوٹنگ کی جگہ کا لوگوں کو علم ہو کیوں کہ اس سے فلم دیکھنے کا مزہ نہیں رہتا۔ اس لئے فلم یونٹ سے منسلک ہر شخص پر شوٹنگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے، شوٹنگ کے لیے آنے والوں کے لئے خصوصی لاکرز بنائے گئے ہیں جہاں وہ موبائل فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات رکھ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ساہو‘ میں شردھا کپور اور پرابھاس کے ہمراہ نیل نتن اور آرون وجے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا پوسٹر اکتوبر میں جاری کردیا گیا ہے جب کہ فلم کو 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

