Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

انگلش سر زمین پر ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں: سرفراز

By adminنومبر 5, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
sarfaraz
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد اپنی نظریں 2019 کے عالمی کپ پر جما لی ہیں۔سرفراز خوش ہیں کہ ان کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے بعد ٹی ٹوئینٹی میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ٹی ٹوئینٹی میں نمبر ایک عالمی رینکنگ حاصل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی جیت کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا ہدف 2019 میں انگلینڈ میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کا ایک پول تیار کیا ہے جن کا اعتماد بڑھا رہے ہیں اور مستقل مزاجی سے سلیکشن کرکے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیار کرر ہے ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جس محنت سے ٹیم نے یہ مقام حاصل کیا ہے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔’نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں اور نوجوان اپنی اہلیت کو ثابت کررہے ہیں۔اس ٹیم میں سنیئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔دونوں نہ صرف فرنٹ سے لیڈ کررہے ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔یہی ٹیم اسپرٹ ہمیں بلندیوں کی جانب لے جارہی ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ مستقل مزاجی سے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران اس فارمیٹ میں 13,14کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دیا ہے۔’شکرہے کہ کھلاڑی جس طرح محنت کررہے ہیں انہیں اس کی محنت کا صلہ ملا ہے۔اس اعزاز کا کریڈٹ کھلاڑیوں کے بعد کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی جاتاہے۔‘سرفراز احمد نے کہا کہ نمبر ون بننے کے حوالے سے بعض سابق کھلاڑی اور ماہرین جو غیر ضروری بحث کررہے ہیں، وہ اس میں الجھنا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے کپتانی سنبھالی ہے لڑکوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں بہت محنت کی ہے۔ بلاشبہ اس وقت ہماری بولنگ لائن دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ ہے۔‘سرفراز نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے اور کھلاڑیوں کو کوئی انجری نہ ہوئی تو پاکستان ورلڈ کپ تک فیورٹ ٹیموں میں شامل ہوجائے گی۔ہماری تمام تر تیاری ون ڈے میں ورلڈ کپ جیتنا ہے۔‘مارچ 2016میں بھارت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد شاہد آفریدی کی جگہ سرفراز احمد کو ٹی ٹوئینٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔گذشتہ سال سات ستمبر کو سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پہلی بار کپتانی کی اور انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دی۔13 ماہ میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں 14ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے اور بارہ میچ جیت کر مردوں کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستان پہلی مرتبہ اول نمبر پر آگیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے اس وقت 124 پوائنٹس ہیں اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی پہلی پوزیشن آنے میں بھارت کا اہم کردار تھا۔ بدھ کو نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر تھی تاہم نئی دہلی میں بھارت نے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ کر دیا۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.