کراچی:(ویب ڈیسک) قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی کے 33 سالہ فاسٹ بولر سعد الطاف نے فاٹا سے جاری میچ میں مجموعی طور پر 141رنز کے عوض 16 وکٹیں اپنے نام کرلیں، انھوں نے دونوں اننگز میں 8 ، 8 شکار کیے۔ اس سے قبل بہترین ملکی پرفارمنس کا ریکارڈ سہیل خان کے قبضے میں تھا، جنھوں نے 2007 میں واپڈا کیخلاف 189رنز کے عوض 16وکٹیں حاصل کی تھیں، یہ سعد الطاف کے کیریئر کا 98واں فرسٹ کلاس میچ تھا، انھوں نے ڈیبیو 2001-02 سیزن میں کیا تھا، وہ اب تک 393 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس میں 27 بار اننگز میں5 یا 4 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا ہے جبکہ وہ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں لینے میں5 بار کامیاب ہوئے ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز پی ٹی وی کی ٹیم 37رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا پانچواں کمترین ٹوٹل ہے،ان کا صرف ایک بیٹسمین انفرادی اسکورکو دہرے ہندسے تک پہنچاپایا،4 پلیئرز صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

