ناموربالی ووڈ (ویب ڈیسک) اداکارہ پریتی زنٹا نےبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے انتقال پر اظہارافسوس کیا ہے۔گزشتہ روز قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا 98 برس کی عمر میں نیویارک میں واقع اپنے گھر میں انتقال کرگئی تھیں۔ دینا واڈیا کےانتقال پر نامور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ٹوئٹر پرتعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں دینا واڈیا کے دنیا سے جانے پر بے انتہا افسوس ہے۔ میں دینا واڈیا سے ملاقات کرنے پر خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں، وہ بہت اچھی خاتون تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا دینا واڈیا سے کئی بار مل چکی تھیں۔ اداکارہ کا دینا واڈیا سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دینا بہت اچھی خاتون تھیں اور تاریخ سے متعلق انہیں بہت زیادہ معلومات تھی۔ دینا اوران کے والد محمد علی جناح میں بے تحاشہ مماثلت تھی میں نےاس سے پہلے دولوگوں میں اتنی زیادہ مماثلت کبھی نہیں دیکھی۔ااداکارہ نے کہا کہ جب میں آخری بار دینا واڈیا سے ملی تو وہ مجھ سے آئی پی ایل میچ سے متعلق جاننا چاہتی تھیں، وہ میری زندگی میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی تھیں اور مجھے بھی ان کے پاس بیٹھ کر ان کی باتیں سننا اچھا لگتا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

