دبئی (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ اور بھارت کے مابین سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے اختتام پر آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت سے نیوزی لینڈکو شکست نے پاکستان کو ایک درجہ ترقی دے کر پہلی پوزیشن پر پہنچا دیا۔ قومی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی کی درجہ بندی میں سب سے ٹاپ پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔رینکنگ کی فہرست میں انگلینڈ کا چوتھا اور بھارت کا پانچواں نمبر ہے۔جنوبی افریقا چھٹے اور آسٹریلیاساتویں جب کہ سری لنکاآٹھویں،افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں نمبر پرہے۔یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم کو 3 پوائنٹس ملے تھے اور وہ 124 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون نیوزی لینڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے رہ گئی تھی۔ اب بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نیوزی لینڈ 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان کے نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہنے کیلیے ضروری ہو گا کہ نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ اورہارے بصورت دیگر کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر نتیجہ 1-2 کر دیا تو وہ ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں سرفہرست آ جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

