Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

By saqibاپریل 16, 2026
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: ٹک ٹاک (TikTok) نے 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے بارے میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ صارفین کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اکتوبر سے دسمبر 2025 تک کے اعداد و شمار پر مشتمل اس رپورٹ میں ان اقدامات کی تفصیل دی گئی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کرنے اور اسے حذف کرنے کے لیے انجام دیئے، تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

سنہ 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 22,990,460 ویڈیوز ہٹائیں۔ اس عرصے میں، ٹک ٹاک نے پیشگی اقدامات کے تحت 99.9 فیصد ویڈیوز کو حذف کیا، جبکہ 98.4 فیصد ویڈیوز کو محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔

زیر جائزہ سہ ماہی کے دوران،ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 175 ملین (175,302,085) ویڈیوز ہٹائیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کنٹنٹ کا تقریباً 0.5 فیصد بنتی ہیں۔ حذف کی گئیں ویڈیوز میں سے 152,580,933 ویڈیوز خودکار ٹیکنالوجی کے ذریعے شناخت کر کے ہٹایا گیا، تاہم مزید جائزے کے بعد 8,360,780 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔

فعال سرگرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، جبکہ 93.4 فیصد نشاندہی کردہ کنٹنٹ کو پوسٹ ہونے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا۔

اخلاقی اُصولوں پر ٹک ٹاک کی سالمیت کوبرقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں پلیٹ فارم نے 143,834,113 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا، جبکہ مزید 23,875,879 ایسے اکاؤنٹس بھی ختم کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔

زیر تذکرہ رپورٹ کے مطابق، حذف کی گئیں ویڈیوز کاایک نمایاں حصہ یعنی 21.2 فیصدایسے حساس یا بالغ موضوعات پر مشتمل تھا جو کنٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔

مزید یہ کہ 9.1 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور مہذب رویئے کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 1.2 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی کے اصولوں سے انحراف کیا۔

علاوہ ازیں، حذف کی گئی 1.6 فیصد ویڈیوز غلط معلومات (misinformation) کے طور پر شناخت کی گئیں، جبکہ 1.8 فیصد ویڈیوز کو ایڈیٹ شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے طور پر فلیگ کیا گیا۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ کی باقاعدگی سے اشاعت کنٹنٹ اور اکاؤنٹس کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حجم اور نوعیت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے اور شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

سنہ 2025ء کی چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے رپورٹ کے بارے میں تفصیلات اور کنٹنٹ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے، ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجیے، جو انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

saqib

Keep Reading

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.