خلیجی ممالک شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں، مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں خلیجی ممالک کے نام ایک اہم اور خصوصی پیغام دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے جنوبی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت ایک معجزہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درست مؤقف اختیار کریں اور حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔
انھوں نے اپنے پیغام میں امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر خلیجی ممالک کو خبردار بھی کیا کہ شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔
مجتبی خامنہ ای نے اپنی ٹوئٹ میں جنوبی ہمسائیہ ملک کی اصطلاح استعمال کی اور کسی کا نام نہیں لیا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے مراد خصوصاً سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہے۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر نے شیطانی قوتوں کے وعدوں پر بھروسہ نہ کرنے کا کہا لیکن کسی کا نام نہیں۔ تجزیہ کاروں کے بقول اس سے مراد امریکا اور اس کے اتحادی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال مکمل طور پر معمول پر نہیں آسکی ہے۔
اسرائیل نے لبنان پر حملوں کو تیز کردیا ہے جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے حملے کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ جنگ بندی معاہدے پر اثر انداز نہ ہوں۔
ایران نے بھی لبنان پر اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے نہ رکے تو سیزفائر معاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔
جس کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے آغاز کی اطلاعات آئیں تاہم نیتن یاہو نے کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے سیز فائر کی شرط قابل قبول نہیں۔

