پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے اور انہوں نے اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی کامیاب سرجری ہو گئی اور اس میں سے فیسٹ سائینوول سسٹ کامیابی سے نکال دیا گیا ہے۔
مائیک ہیسن نے کامیاب سرجری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں اپنی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے علاج سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
قومی ہیڈ کوچ نے اپنی پوسٹ میں اپنی پوسٹ میں اپنے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بھرپور دیکھ بھال کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی ذاتی سیکیورٹی نے بھی ان دنوں میں ایک دوست اور نرس کی طرح ان کا خیال رکھا۔
مائیک ہیسن نے بتایا کہ وہ اب گھر پہنچ چکے ہیں اور نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت

































