ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں کے ساتھ پاکستان میں سیمنٹ اینٹوں اور سریے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
ایران اسرائیل اور امریکا جنگ کے منفی اثرات اب تیزی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور پٹرولیم منصوعات وگیس کے بعد دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے بعد اب اینٹوں، سیمنٹ اور لوہے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے گھر بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
ایک ماہ کے دوران پاکستان میں لوہے، سیمنٹ اور اینٹوں کی قیمتوں کو ایسے پر لگے ہیں کہ وہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جس سے عام شہریوں کے ساتھ بلڈرز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
اب پاکستان بھر میں ریکارڈ ریٹ پر پہنچ رہی ہیں، جس سے تعمیراتی منصوبوں اور گھر کے مالکان پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔

































