تازہ تر ین

صائم ایوب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔

قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا اور متعدد شاندار اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔

صائم کا شمار ابھرتے ہوئے اسٹارز میں کیا جاتا ہے، جو اپنی متاثر کن کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ صائم کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کا مظہر ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

’کسی کی جگہ کمبی نیشن میں آنا آسان نہیں ہوتا‘

واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سال اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لیے وہ سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی بھی بنے تھے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv