پی ایس ایل سیزن 11 کی ناقابل شکست ٹیم کراچی کنگز تیسرے امتحان کے لیے تیار آج راولپنڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی نا قابل شکست ٹیم تیسرے امتحان کے لیے تیار ہے اور آج وہ جیت کی ہیٹ ٹرک کا عزم لے کر راولپنڈیز کے خلاف میدان میںذ اترے گی۔
کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو ہرایا تھا اور اس کے بعد دفاعی چیمپئن کو شکار بنایا تھا۔
ناقابل شکست کراچی کنگز نے میگا ایونٹ میں اب تک شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور ملکی و غیر ملکی اسٹارز نے بھرپور ذمہ داری نبھاتے ہوئے دونوں میچز میں فتح دلائی۔
معین علی کا آل راؤنڈ شو ہویا حسن علی کی گرجتی گیندیں۔ زیمپا کی چکمہ دیتی اسپن ہو یا عباس آفریدی کی بر وقت ہٹس۔ کراچی کے شیروں کو اب تک کوئی قابو نہیں کر سکا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈیز نے پہلے میچ میں 200 پلس اسکور بنایا، لیکن ان کے بولرز ریکارڈ ہدف کا دفاع نہ کر سکے۔
پی ایس ایل کے اس بڑے میچ سے قبل ا اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان بھی جوڑ پڑے گا۔
اسلام آباد کو ایک میچ میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نذرہوا۔ کوئٹہ نے کراچی سے ناکامی کے بعد حیدرآباد کے خلاف جیت کا کھاتہ کھولا ہے۔

































