تازہ تر ین

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.11 پر بندانٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 279.11 پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.12 روپے پر بند ہوئی تھی۔

    عالمی سطح پر جمعرات کو ڈالر کی قدر میں دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا جس سے گزشتہ دو روز سے ہونے والے نقصانات کا رخ بدل گیا ہے، یہ تبدیلی امریکی صدر کے ایران سے متعلق خطاب کے بعد آئی جس نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں ممکنہ جنگ بندی کی امیدوں کو چکنا چور کردیا اور سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا اور منڈیوں کو الٹ پلٹ کردیا۔

    ڈالر انڈیکس صدر کے خطاب کے بعد 99.925 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق، یہ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 99.861 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    فروری میں شروع ہونے والے اس تنازع کے بعد سے امریکی ڈالر کو محفوظ پناہ گاہ تصور کیے جانے والے اثاثوں کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان سے بھرپور فائدہ پہنچا ہے۔

    یورو 1.1554 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.3254 ڈالر کی سطح پر رہا۔ خطاب کے بعد ڈالر کے مقابلے میں ان دونوں کرنسیوں کی قدر میں تقریباً 0.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس سے حالیہ دنوں میں حاصل ہونے والی بہتری زائل ہو گئی۔

    مزید برآں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 7 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv