تازہ تر ین

دل ہوگیا ہے تیرادیوانہ؛لازوال گیتوں کے خالق مسرورانورکوبچھڑے30 برس بیت گئے

 ریڈیو پاکستان سے ڈرامے بھی کیے،پہلی فلم بنجارن تھی،شُہرت ہیرا اورپتھرکے گانوں سے ملی

بے شمارلازوال گیتوں کے خالق معروف شاعر،نغمہ نگار،سکرپٹ رائٹراور مکالمہ نگار مسرور انورکودُنیا سے گئے30 برس بیت گئے،وہ یکم اپریل 1996ء کوحرکت قلب بندہونے کے باعث دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے ۔
5 جنوری 1944ء کوشملہ میں پیدا ہونے والے مسرور انورکاحقیقی نام انورعلی تھالیکن مسرور انورکے نام سے شُہرت حاصل کی،کیریئر کے آغازمیں ریڈیو پاکستان سے قاضی واجدکے ساتھ کئی ڈرامے بھی کیے،1962ء میں پہلی فلم ’’بنجارن‘‘کے گیت لکھےلیکن شُہرت فلم ’’ہیرا اورپتھر‘‘کے گانوں سے ملی۔

1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھی مسرورانورکے گیتوں نے قوم کا لہو گرمایاجن میں مہدی حسن کی آوازمیں’’اپنی جاں نذرکروں‘‘اور’’سوہنی دھرتی‘‘شامل ہیں،1966ء میں ریلیز ہونیوالی فلم’’ارمان‘‘میں ان کالکھاہوا ہرگیت سُپرہٹ ہواجن میں اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم  بھی شامل ہے،’’ارمان‘‘پاکستانی سینما کی پہلی اُردوپلاٹینم جوبلی فلم تھی۔

فلم’’احسان‘‘کا گیت’’ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں حالات مجھے‘‘ بھی مقبول ہواتھا، فلم’’لاکھوں میں ایک‘‘کا گیت ’’چلواچھّا ہوا تم بھول گئے‘‘،فلم’’صاعقہ‘‘کا’’ اِک ستم اورمیری جاں ابھی ہے‘‘، فلم’’عندلیب‘‘ کا’’کچھ لوگ روٹھ کربھی لگتے ہیں کتنے پیارے‘‘اورفلم’’انجمن‘‘کا گیت’’اظہار بھی مشکل ہے چُپ رہ بھی نہیں سکتے‘‘آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

فلم’’مشکل‘‘کا گیت’’ دل ہوگیا ہے تیرادیوانہ‘‘ بھی بہت مقبول ہواتھا،بہترین گیت نگاری پرکئی نگارایوارڈزبھی ان کے حصے میں آئے تھے،وفات کے بعدحکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی سے بھی نوازا گیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر کی طرف سے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ آگیا

مسرور انورنے ہدایتکاری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی اورکامیاب رہے تھے۔

دیگر کیٹیگریز:انٹرٹینمنٹمیوزک


خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv