تازہ تر ین

شہری کو ٹرک سے کچلنے کا الزام: سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف 9 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

عمر طارق عید کے روز گلشن بہار میں ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھےکراچی:

عید کے روز گلشن بہار میں ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عمر طارق کی بیوہ عظمیٰ نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف 9 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

دعویٰ سینئر سول جج غربی کی عدالت میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کیا گیا جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 21 مارچ 2026 کو شوہر عمر طارق کام سے واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ گھر واپسی کے دوران جب شوہر گلشن بہار پہنچے تو ایک ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

 

خاتون کے مطابق ٹرک کی ٹکر سے شوہر عمر طارق شدید زخمی ہوگئے۔ عمر طارق کو اسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میڈیکل رپورٹ میں موت کی وجہ ٹرک کی ٹکر سے آنے والے زخموں کو قرار دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جان لینے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا تھا۔ عمر طارق کی موت کا ذمہ دار سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ہے۔

اہلیہ کے مطابق عمر طارق ملازمت کرکے ماہانہ 60 ہزار روپے کماتے تھے۔ اس کمائی سے گھر کا گزر بسر ہوتا تھا۔ متوفی چار بچوں کا والد اور واحد کفیل تھا۔

متوفی کی بیوہ نے استدعا کی ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 9 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv