ہدایت کار کی اپیل کے باوجود 4 گھنٹے طویل فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیابالی ووڈ کی تاریخ میں کمائی کے اعتبار سے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی پروپیگنڈا فلم ’دھرندھر 2‘ آن لائن لیک ہوگئی جس پر مداحوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
کراچی کے علاقے لیاری کے کینگ وار پر بننے والی رنویر سنگھ کی متنازع فلم دھرندھر نے بھرپور کمائی کی تھی جس کے بعد فلم کا سیکوئل فوری بنانے کا فیصلہ کیا جس نے ریلیز ہوتے ہی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ تاہم، ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی ’دھرندھر 2‘ کے حوالے سے بری خبر سامنے آئی ہے، اور ہدایتکار کی خصوصی اپیل کے باوجود فلم آن لائن اپ لوڈ کر دیا گیا۔
































