اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت میں غیر معمولی پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسرے ششماہی اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کو تسلی بخش اور مضبوط قرار دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ایوا پیٹرووا کی قیادت میں مشن نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دوران پاکستانی حکام کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس پروگرام کے پہلے جائزے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پروگرام کے تحت کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جاری رکھا ہے۔ مذاکرات میں کئی اہم امور پر پیش رفت ہوئی، جن میں مالیاتی نظم و ضبط کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد، افراط زر کو اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے اندر رکھنے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔مزید کہا گیا کہ بات چیت کے دوران سرکاری اداروں کے حجم میں کمی، شفافیت میں بہتری، اور گورننس کو مضبوط بنانے جیسے نکات بھی زیر غور آئے۔ آئی ایم ایف نے سفارش کی کہ مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت مالیاتی پالیسی جاری رکھی جائے، جبکہ توانائی کے شعبے میں باقاعدہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور اصلاحات پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے پر امید ہیں، اور توقع ہے کہ یہ مرحلہ پاکستان کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

