Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

یوم پاکستان پر شوبز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

By saqibمارچ 23, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد / کراچی / لاہور: یوم پاکستان پر ملک کے مختلف شعبوں کی طرح شوبز سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی کو صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، راحت فتح علی خان، محمود بھٹی، سجل علی، جگن کاظم، شازیہ منظور، بلال لاشاری،عنایت حسین بھٹی اور فاخر محمود قابل ذکر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی مختلف شعبوں سے وابستہ 397 افراد کو صدارتی وسول ایوارڈز دیئے گئے۔ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس یوم آزادی کے موقع پر اعزازات کی فہرست جاری کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ یوم پاکستان پر ان افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل ہیں، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔

نشان امتیاز

معروف شاعر افتخاز عارف کو فن و ادب، شاعری اور تحریر، راحت فتح علی خان کو فن قوالی و گائیکی، محمد احمد شاہ کو فن ثقافت، محمود احمد طاہر بھٹی کو فلم ڈائریکشن و ڈیزائننگ، انور مسعود کو شاعری کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر نشان امتیاز دیا گیا ہے۔

ستارہ امتیازحاصل کرنے والوں میں قاری حافظ  بزرک شاہ الازھری (فن قرات)، بلال لاشاری (فن ڈائریکشن، سینماٹوگرافی و سکرپٹ رائٹنگ)، ستیش آنند (فن فلم پروڈکشن / ڈسٹری بیوشن)،عبدالکریم بریالی (فن و ادب)، جاوید بشیر احمد (فن گائیکی)،فاخر محمود (فن گائیکی)، شبنم (فن گائیکی) شامل ہیں۔

تمغہ برائے حسن کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس)

استاد گلاب خیل (فن رباب )، شازیہ منظور (فن گائیکی)،ڈھائی بائی عرف مائی دھائی (فن گائیکی)، ہمایوں خان (فن گائیکی)، مرحوم عنایت حسین بھٹی (فن اداکاری، پروڈکشن ، ڈائریکشن ، اسکرپٹ رائٹنگ)، ذوالفقار علی عطرے (میوزک کمپوزیشن)، عجب گل (فن اداکاری و ڈائریکشن)،عشرت عباس (فن ڈرامہ، تھیٹر، ریڈیو اداکار)، شاکر زیب (فن میوزک ڈائریکشن)، قادر بخش مٹھو (فن کامیڈی)، مسرت کلانچوی (فن اردو و سرائیکی افسانہ اور ڈرامہ نگاری) کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

اس کے علاوہ معروف گلوکار عدنان صدیقی (فن اداکاری، میزبان، پروڈکشن)،زبیدہ عرف نغمہ (فن فلم آرٹسٹ)مرحوم حسن عسکری (فن فلم کی ڈائریکشن و تحریر)، شیما کرمانی (فن کلاسیکی رقص اور کوریوگرافی)، نصیر بیگ مرزا ( تحریر اور پروڈیوسر)، باقر عباس (فن بانسری)،غلام حسین انجم (فن ادب، شاعری و تحریر)۔نذیر قیصر (فن ادب، شاعری و تحریر)،افضل احمد سید (فن ادب، شاعری و تحریر)،ہشام الدین اسیر مینگل (فن ادب، شاعری و تحریر)،حمید رضی (فن ادب، تحریر)، احمد حسین مجاہد (فن ادب، شاعری و تحریر)،غلام عباس الیاس عباس تابش (فن ادب، شاعری)،خالد مصود خان (فن ادب، شاعری، تحریر و کالم نگار) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں قاری وسیم اللہ امین (فن قرات)،محمد شہباز قمر (فن نعت خوانی)،سجل علی (اداکاری)، جگن کاظم (فن میزبانی و اداکاری)،عبدالبتین فاروقی (فن لوک پشتو گائیکی)،فضل وہاب درد (فن گائیکی)،استاد رستم فتح علی خان (فن کلاسیکل  گائیکی)،عمران عزیز میاں (فن قوالی)،ارباب خان خسرو (فن الگوزا)، گلریز غوری ( فوٹوگرافی)،بندہ علی (فن لوک فنکار)،رحمت اللہ خان (فوٹوگرافی)،خالد بن شاہین (فن اداکاری، پروڈکشن)،شہزاد رفیق (فن فلم ڈائریکشن)،فضا علی میرزا (فن پروڈکشن اور اسکرین رائٹنگ)امجد شیخ (فن فلم پروڈکشن و ڈسٹریبیوشن) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عبدالواسع چوہدری (فن فلم و ڈرامہ اداکاری)، فاروق حسن (فن میزبانی)، مسبح الدین قاری (فن ورچوئل آرٹسٹ)، عقیل عباس جعفری (فن ادب، شاعری و لسانی)،علی دوست اعجاز (فن ادب، شاعری و تحریر)،انور سین رائے (فن ادب، شاعری و تحریر)،مشتاق علی لغاری (فن ادب، شاعری و تحریر)، مرحوم شمس القمر (فن ادب، شاعری و تحریر) کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد اسماعیل (فن ادب، تحریر)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ (فن ادب، تحریر)،احمد عطااللہ (فن ادب، شاعری)، عزیز اعجاز (فن ادب، شاعری)، مرحوم غلام قادر بزدار (فن ادب، شاعری)، محمد سلیم شہزاد (فن ادب)، مرحوم فرخندہ بخاری (فن ادب، شاعری و تحریر)، محمد الیاس (فن ادب، تحریر) اورشکیل جاذیب (فن ادب، شاعری) نصر اللہ خان نصیر (فن ادب، شاعری و تحقیق)شامل ہیں۔

saqib

Keep Reading

شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹام کروز کا اپنے مداحوں کے لیے بڑا اعلان

فضا علی کی نئی ویڈیو وائرل، شوہر کی قلابازیوں نے سب کو حیران کر دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا اداکار قرار دے دیا

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.