لاہور: اقبال ٹاؤن سے اغواء ہونے والی 3 معصوم بچیوں کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن رضوانہ ملک نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کو ورغلا کر اغواء کرکے بیچنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کیا۔اے ایس پی نے بتایا کہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں بچیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے بذریعہ وائرلیس بچیوں کے متعلق رپورٹ دی گئی۔ اغواء ہونے والی بچیوں میں 17 سالہ مہک، 16 سالہ عیشاء اور 12 سالہ نشاء شامل ہیں۔خاتون پولیس افسر نے بتایا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروانے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے وحدت روڈ نقشہ اسٹاپ پر ٹریس کیا گیا، ملزم محسن نے تینوں بچیوں کو نقشہ اسٹاپ گھر میں زبردستی بند کرکے رکھا تھا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تفصیلات میں مزید بتایا کہ اغواء ہونے والی تینوں بچیاں بھیکھے وال موڑ کچی آبادی کی رہائشی ہیں، محسن نامی ملزم بچیوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر اقبال ٹاؤن رضا بلاک سے ورغلا کر لے گیا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ غریب اور بے سہارا بچیوں کو اغواء کر کے دوردراز علاقوں میں لے جا کر پیسوں کے عوض فروخت کرتا تھا۔اے ایس پی ماڈل ٹاؤن رضوانہ ملک نے کہا کہ ملزم ڈکیتی، چوری اغواء جیسے 49 سے زائد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

