اسلام آباد: (ویب ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایت پرداخلوں سے متعلق طلبہ کی سہولت و راہنمائی کے لئے سمسٹر خزاں 2023ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ٹائم فریم کے تحت سمسٹرخزاں 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبرسے شروع ہونگے۔
پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ)، میٹرک (اوپن کورسز)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، ایف اے(اوپن کورسز)، مڈل ٹیک اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے علاوہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔
یاد رہے کہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس اور میرٹ بیسڈ پروگرامز ہیں ، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15جولائی سے آن لائن دستیاب ہونگے، میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر اور سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
طلبہ کو آسانیاں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت تما م علاقائی دفاتر میں طلبہ کو داخلوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے معلوماتی کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے۔
وائس چانسلر کی خصوصی ہدایت پر طلبہ کی راہنمائی کے لئے علاقائی دفاتر میں سہولت مراکز کو بھی فعال کیا جارہا ہے، طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر سہولت پہنچانے کے لئے ملک بھر میں سیل پوائنٹس برائے پراسپکٹس و داخلہ فارم’قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

