جرمنی :(ویب ڈیسک) یورپی یونین میں شامل رکن ممالک کی جانب سے یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 11ویں پیکج کو نافذالعمل کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نافذ نئی پابندیوں میں روس کے فوجی اور صنعتی کمپلیکس کی براہ راست مدد کرنے والوں کی فہرست میں 87 نئے اداروں کا اضافہ کیا گیا ہے ، ان میں چین، ازبکستان، متحدہ عرب امارات، شام اور آرمینیا میں رجسٹرڈ کمپنیاں شامل ہیں ۔
یورپی یونین کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی اور ہوابازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایسی اشیاء کو بھی پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر روس کے فوجی سیکٹر کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
نئی پابندیوں کے تحت یورپی یونین سے روس کے راستے کسی تیسرے ملک کو برآمدات پر پابندی ہو گی ، کسی تیسرے ملک کو ایسی حساس اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ دوہرے مقاصد کیلئے قابل استعمال ہوں، اور وہ ایسی اشیاء روس کو فروخت کر دے۔
نئی پابندیوں میں روسی حکومت کے زیر کنٹرول پانچ نشریاتی اداروں کے لائسنس بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ مبینہ طور پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر روس ملک بدر کرنے کے الزام میں 71 افراد اور 33 اداروں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وین ڈیرلین کی جانب سے بھی نئی پابندیوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
کچھ روزقبل یورپی یونین کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کے اعلان سے پہلے برطانیہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے گیارہویں پابندیوں کا پیکج اور پس منظر کے عنوان سے امریکی صدر کی ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

