باغ: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ضمنی انتخاب سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجہ میں خالی ہوئی نشست پر ہورہا ہے۔ حلقہ میں 18 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک انصاف کے کرنل ضمیر، پیپلز پارٹی کے ضیا القمر اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ میں کل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے، جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 53 ہزار 107 اور خواتین کی تعداد 48 ہزار 38 ہے۔ باغ ٹو ایل اے 15 میں گزشتہ انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیا القمر 14 ہزار 781 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس 11 ہزار 215 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس حلقے سے سردار تنویر الیاس 20 ہزار 10 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ اس حلقے میں 189 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں مردوں کے لیے 59 پولنگ سٹیشن، خواتین کے لیے 57 پولنگ سٹیشن جبکہ 73 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

