لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ترین گروپ کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں نئی پارٹی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیرترین اور اہم سینئر قیادت لاہور پہنچ گئی ہے، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج رات تک حتمی شکل دے دی جائے گی، آئندہ 48 گھنٹے میں لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی چھوڑنے والے بڑے ناموں سے شمولیت کیلئے معاملات طے کریں گے۔
دوسری جانب ترین گروپ کے اراکین کو آج سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان عشائیہ دیں گے، عشائیہ آج رات آٹھ بجے عبدالعلیم خان کی ڈیفنس رہائش گاہ پر دیا جائے گا، جہانگیر ترین گروپ نے عشائیہ میں شرکت کرنے والے رہنماؤں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ علیم خان کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام رہنما کل جہانگیر ترین کی متوقع پریس کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

