لاہور: (ویب ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے دیہات میں عوام کو شہرکی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کیلئے”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے پروگرام کے ذریعے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔
پروگرام کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ، ڈیتھ سر ٹیفکیٹ، شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا، ہر گاؤں میں چوکیداری کا بہترین نظام رائج کیا جائے گا، گاؤں کی حالت سدھار نے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا، ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

