تہران : (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد تہران آج سات برس بعد ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نےبتایا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح آج مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
سفارت خانے کی سابق عمارت برسوں سے بند تھی، اسے تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا، یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا، ان وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔
واضح رہے 10 مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے چین کی سرپرستی میں اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور بیس سال سے زائد عرصہ قبل دستخط شدہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

