لندن : (ویب ڈیسک ) فٹبال ایسوسی ایشن چیلنج (ایف اے) کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کوایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 142 ویں ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کی جانب سے میچ کے دوران دونوں گول الکائی گونڈوگان نے کیے ، انہوں نے صرف 13 سیکنڈ میں گول کرکے ایف اے کپ میں تیز ترین گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ جرمن فٹبالر الکائی گونڈوگان سے قبل تیز ترین گول کا ریکارڈ لوئس ساہا کے پاس تھا، انہوں نے 2009 میں چیلسی کے خلاف 25 سیکنڈ میں گول کیا تھا۔ ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر کی دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ مدمقابل آئی تھیں جبکہ فائنل جیتنے کے بعد مانچسٹر سٹی انگلینڈ کی فٹبال کی تاریخ میں ایک لیگ کے بعد ایف اے کپ ٹرافی جیتنے والی 13ویں ٹیم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلینڈ کی فٹبال کی تاریخ میں امر ہونے کیلئے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئی ہے کیونکہ وہ پریمیئر لیگ پہلے ہی جیت چکی ہے، اب فٹبال ایسوسی ایشن کپ کے بعد ان کی نظریں اب پہلے چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل پر مرکوز ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

