لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں ترین گروپ کے فیصل حیات جیوانہ ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے ۔
بعدازاں سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، سب سے مقدم پاکستان ہے، نئی پارٹی کے حوالے سے ابھی کام جاری ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے آج ملاقات ہوئی، ملاقات میں اتفاق ہوا کہ ہم مل کرچلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گے۔
سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز میں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چودھری شجاعت اور امیر جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر نعمان لنگڑیال کاکہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ہم سے کافی لوگوں نے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے نظریات کو چھوڑ کرآنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
سینئر سیاستدان اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نےآج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بھی بلا لی ہے ، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

