کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ہے، میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، 14ماہ سے کیسز کا سامنا کر رہا ہوں۔
سابق وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں بھی اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی انہیں اپنا وسیم اکرم پلس قرار دیتے تھے۔
بالآخر چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

