اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک خرم علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم پاکستان اور اس کے ادارے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، سیاست کیلئے سب سے پہلے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے، پاکستان کی بہتری کیلئے میرا کردار جاری رہے گا، ہم نے کسی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، عمران خان کو مشورہ دینے والے مجھ سے پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔
ملک خرم علی خان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی، پرتشدد واقعات پر بہت افسوس ہوا، ہم اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں کا وقار نہیں گرا سکتے۔
خیال رہے کہ پرتشدد مظاہروں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور رہنماء پارٹی کو چھوڑ گئے جبکہ کچھ سیاستدانوں نے سیاست کو ہی خیر باد کہہ دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

