اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سماعت میں عمران خان کے جونیئر وکیل مرزا عاصم بیگ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان کے سینئر وکیل سلمان صفدر ہیں وہ لاہور سے آرہے ہیں، اس کیس میں وہ دلائل دیں گے۔
جونیئر وکیل نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرنی ہے اس پر پراسیکیوٹر نے حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پرعمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
عدالت نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست آئی تو دیکھتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

