راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی جو ساری دنیا میں پاکستان کی تذلیل کا باعث بنی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کل حکومت کی پلاننگ کے ساتھ چند سو لوگ سپریم کورٹ کے سامنے اکٹھے کیے گئے، سپریم کورٹ کے سامنے دفعہ 144 کے 144 ٹکڑے کیے گئے، نہ کوئی پولیس تھی نہ کوئی دوسرا عسکری ادارہ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے خلاف نازیبا، گستاخانہ اور غیر مہذب زبان استعمال کی گئی، گندی زبان نے سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پھر بھی صبر کی تلقین کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ عقل سے عاری ہیں، انہوں نے کل لال حویلی پر 3 بار ریڈ کی، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں ان سے دباؤ اور تشدد کے تحت یہ بیانات دلوانا چاہتے ہیں، ن لیگ الیکشن لڑنے کے قابل نہیں، توہین عدالت کی تلوار ابھی لٹک رہی ہے، الیکشن ہو کر رہیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں کوئی شخص اداروں کی عمارات پر حملوں کی حمایت نہیں کرسکتا، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں اداروں پر فخر ہے، کل کا اداروں کا اعلامیہ خوش آئند ہے، آج سلامتی کونسل کی میٹنگ سے مجھے توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بیٹھ گیا ہے، دنیا میں ہم تنہا ہوتے جا رہے ہیں، غریب تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے، وقت ہے ہم سنبھل جائیں، جو کھیل یہ کھیلنے جا رہے ہیں اس کی لپیٹ میں خود آئیں گے، نیب کے قانون زندہ ہوں گے، یہ منی لانڈرنگ میں پکڑے جائیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، الیکشن میں عوام آزادی کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

