اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عمران نیازی نے عدلیہ کو بھی بدترین پولرائزیشن کا شکار کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دوسروں سے رسیدیں مانگتے تھے، اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو آپ رونےلگ گئے، ان کے درجنوں اکاؤنٹ پکڑے جا چکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان بیرون ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے سیاست چلاتے تھے، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بذریعہ حوالہ ہنڈی پیسہ بھیجنے کا کہا گیا، 190 ملین پاؤنڈ منی لانڈرنگ کے تحت ضبط ہوا، منی لانڈرنگ کے ذریعے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، آپ نے فنانشل ٹائمز کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا؟، آپ اگر قانونی چارہ جوئی کرتے تو آپ کی چوری برطانیہ میں بھی پکڑی جاتی۔
وفاقی وزیر نے سابق وزیراعظم کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہرملزم کو دیکھ کر کہنا چاہیے مجھے آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک مجرم کو سپریم کورٹ میں ویلکم کیا جارہا ہے، آپ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جو آپ نے کی ہے یہ بدترین کرپشن ہے اور آپ کو اس کرپشن کا جواب دینا ہوگا، آپ اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کو پارہ پارہ کیا ہے، عمران خان تشدد اور لاقانونیت کے پیچھے چھپ کر بچنا چاہتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے بعد پی ٹی آئی دوسری جماعت ہے جس نے سکولوں کوجلایا، پاکستان ایک غیرعلانیہ جنگ کا سامنا کر رہا ہے، عمران خان کے ذریعے معیشت اور سی پیک کو تباہ کیا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے چور اور ڈاکو کا کھیل کھیلا، کہتے ہیں کہ میں گرفتارہوگیا نہیں پتا پیچھے کیا ہوا، جب کہ آپ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے کہا کہ تمام کارکن اپنا ٹاسک پورا کریں، ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا گیا، یہ ٹارگٹ آپ نے دیا تھا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفاق اور جمہوریت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، معاشرے میں تقسیم اور نفرت کا وہ زہر گھولا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان کو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

